جانیےبلیک ہیڈز سے نجات کے 15 آسان اور مؤثر قدرتی اور
گھریلو علاج کے طریقے
بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے 15 آسان اور موثر قدرتی گھریلو علاج کے طریقے جنہیں گھر میں آسانی سے آزمایا جا سکتا ہے۔ جانیے گھریلو ٹوٹکے اور قدرتی علاج کے آسان طریقے۔
بلیک ہیڈز کے مسائل کیوں ہوتے ہیں؟
یہ سیاہ یا گہرے بھورے دھبے جلد کی سطح پر نمودار ہوتے ہیں اور اکثر ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے مساموں میں میل یا گندگی
بھر گئی ہو۔ یہ درحقیقت جلد کے اندر موجود مردہ خلیات ہوتے ہیں جو آکسیڈیشن کی وجہ سے کالے نظر آتے ہیں۔
ماہرین جلد کے مطابق، بلیک ہیڈز کا مسئلہ اکثر ہارمونل تبدیلیوں، صفائی کی کمی اورچکنی جلد کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ اس کے
علاوہ، تیزابیت کی زیادتی یا بیکٹیریا کا اثر بھی ان کا باعث بن سکتا ہے۔بلیک ہیڈز کا مسئلہ جلد کی صفائی کے فقدان اور سیبم کی
اضافی پیداوار کے باعث پیدا ہوتا ہے۔
بلیک ہیڈز کی وجوہات:
بلیک ہیڈز ایک عام جلدی مسئلہ ہیں جو نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ مسئلہ مردوں اور خواتین دونوں
میں پایا جاتا ہے۔کلیولینڈ کلینک ویب سائٹ کے مطابق درحقیقت، بلیک ہیڈز مہاسوں کی ایک قسم ہیں جو اس وقت بنتے ہیں جب جلد کے مسام آئل اور مردہ خلیات سے بند ہو جاتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، یہ زیادہ نمایاں اور گہرے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔ بلیک ہیڈز زیادہ تر ناک، ماتھے اور ٹھوڑی کے علاقے میں ظاہر ہوتے ہیں اور جلد کو سیاہ، بے جان اور غیر متوازن بنا دیتے ہیں۔ جب یہ دھبے ہوا سے رابطے میں آتے ہیں، تو وہ آکسیڈائز ہو جاتے ہیں اور ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔ ان کا سائز زیادہ تر چھوٹا ہوتا ہے اور یہ درد یا سوجن کا باعث نہیں بنتے، مگر یہ جلد کی صحت اور ساخت کو متاثر کرتے ہیں۔
بلیک ہیڈز سے نجات اور جلد کی صفائی کے قدرتی اور گھریلو طریقے:
بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے صفائی کے خاص طریقوں کو اپنانا ضروری ہے تاکہ مسام کو صاف رکھا جا سکے اور بلیک ہیڈز سے بچا جا سکے۔ان کے علاوہ چہرے کی صفائی بھی بہت ضروری ہے اور چہرے کو بھاپ دینا بھی فائدہ مند ہوتاہے۔
اپنے چہرے کو دن میں کم از کم دو بار صاف کریں تاکہ اضافی تیل اور گندگی دور ہو سکے۔
چہرے کو بھاپ دینے سے مسام کھلتے ہیں اور بلیک ہیڈز کو ہٹانا آسان ہو جاتا ہے۔
یہ قدرے سخت ہوتے ہیں جو جلد کو ہلکا دبانے سے نکل آتے ہیں، لیکن ایسا کرنے سے انفیکشن اور داغ کے پھیلنے یا پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے یہ قدرے مشکل اور تھوڑا تکلیف دہ عمل ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان سے نجات اتنی مشکل نہیں درحقیقت چند گھریلو ٹوٹکے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
بلیک ہیڈز سے ہمیشہ کے لیے نجات، چہرے کی چمک اور جلد کی صفائی کے لیے قدرتی اور گھریلو علاج کے طریقے:
ہم آپ کو کچھ آسان قدرتی علاج اور گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن پہ عمل کرنا آپ کے لیے بہت آسان ہو گا۔یہ عام آزمائے گئے اور آزمودہ گھریلو علاج اور ٹوٹکے ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں جلد سے بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے لیے کچھ ٹوٹکے ، جن میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں آپ کو آپ کے کچن سے ہی مل جائیں گی تو چلیے ٹوٹکوں کی طرف!
1۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے بیکنگ سوڈا اور پانی کا استعمال:
بیکنگ سوڈا بلیک ہیڈز کو دور کرنے کا بہترین آپشن ہے ۔یہ بلیک ہیڈز سے نجات میں مدد کرتا ہے۔ بیکنگ سوڈا کا پیسٹ بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ ایک کھانے کا ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں تھوڑی مقدارپانی ڈال کر پیسٹ کی شکل میں بنا لیں۔ اسے جلد پر لگائیں اور خشک ہونے پرٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس نسخہ کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں رزلٹ بہترین ہو گا۔
2۔چہرے کی صفائی کے لیے بیکنگ سوڈا، پانی اور لیموں کا استعمال:
ایک چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس آدھا چمچ، نیم گرم پانی میں ملا دیں۔ چہرے پر بیس منٹ کے لیۓ لگا دیں پھر دھولیں ۔ یہ پیسٹ قدرتی ایکسفولییٹر کے طور پر بہت اچھا کام کرتا ہے اور جلد کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ آپ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرکے مشکل، مضبوط بلیک ہیڈز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
3۔چہرے کی چمک اور صفائی کے لیے گرین ٹی کا استعمال:
1۔ترکیب:
گرین ٹی کو پینے کے علاوہ چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔یہ ہماری جلد سے اضافی تیل کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ایک چائے کے چمچ خشک سبز چائے کی پتیوں کو ایک کپ پانی میں ابال لیں اورٹھنڈا ہونے دیں۔
ٹھنڈاہونے ہونے کے بعد اسے چھان لیں پھر متاثرہ حصے پر اس مائع کو روئی کی گیندوں سے جلد پر لگائیں اور 3 منٹ تک مالش کریں، اس کے بعد پانی سے دھولیں اور موئسچرائزر کا استعمال کریں۔ یہ طریقہ کار ایک ہفتے میں 2 یا 3 دن استعمال کریں۔ گرین ٹی آپ کی جلد کے تیل کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ہے۔ چھنی ہوئی پتیوں کو کھول کر آنکھوں کے حلقوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ حلقوں کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔
ایک کھانے والا چمچ سبز چائے کی خشک پتیوں کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب پتیاں کھل کر نرم ہو جائیں تو کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔اب متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کو دو سے تین منٹ کے لیے لگائیں۔چکنی جلد کی صورت میں ذرا زیادہ دیر تک اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر ملیںاور خشک ہونے پر تاذہ پانی سے چہرے کو دھو لیں۔یہ سکرب چکنی جلد کو گہرائی میں جا کر صاف کرتا ہے اور مساموں کو کھولتا ہے۔
4۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے دودھ اور شہد کا استعمال:
دودھ اور شہد کو ملا کر تقریبا دس سیکنڈ تک گرم کریں۔ انہیں کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے اپنے بلیک ہیڈز پر لگائیں۔ ایک صاف کاٹن کی پٹی لیں، اور اسے اس کے اوپر رکھیں، اور اسے پندرہ منٹ تک لگا رہنےدیں۔ اس کے بعد پٹی کو آہستہ سے ہٹائیں، صاف کریں اور موئسچرائزر لگائیں۔ شہد اینٹی بیکٹیریل ہے، دودھ میں لیکٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو قدرتی طور پر بلیک ہیڈ ہٹانے کے عمل میں مدد کرتا ہے۔
5۔بلیک ہیڈز سے نجات اور جلد کی صفائی کے لیے ہلدی، دہی اور بیسن کا استعمال:
ہلدی، بیسن اور دہی کا پیسٹ کیل مہاسے دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ایک چمچ دہی، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ بیسن اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر لگالیں، 10 سے 15 منٹ کے بعد دھولیں۔ یہ آپ کو مستقبل کے بلیک ہیڈز سے دور رکھے گا۔
ہلدی اور دہی دونوں جلد اور بلیک ہیڈز کے لیے بہت موثر ہیں کیونکہ ہلدی جراثیم کش، ورم کش اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتی ہے اور دہی میں موجود لییکٹک ایسڈ جلد کے مردہ خلیات اور جلد سے گندگی کو صاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دہی جلد پہ سیاہ دھبوں کو بننے سے روکتی ہےاور دہی میں موجود وٹامن بی 12 جلد کی ہائپر پگمنٹیشن کو بہتر بناتی ہے۔
6۔بلیک ہیڈز سے نجات اور جلد کی صفائی کے لیے سادہ دہی کا استعمال:
سادہ دہی کا پیسٹ کیل مہاسے دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ایک چمچ دہی کا پیسٹ بنا لیں اور ہفتے میں لازماً ایک بار چہرے پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد دھو لیں ،آپ کو بہت جلد نتائج نظر آئیں گے ۔
دہی میں موجود لییکٹک ایسڈ جلد کے مردہ خلیات اور جلد سے گندگی کو صاف کرنے میں مدد کرتی ہے، دہی جلد پہ سیاہ دھبوں کو بننے سے روکتی ہے۔ دہی میں موجود وٹامن بی 12 جلد کی ہائپر پگمنٹیشن کو بہتر بناتی ہے۔ وٹامن بی 2 صحت مند جلد کے خلیوں کی نشوونما کو بڑھاتا ہے، جس سے آپ کی جلد کو ایک جیسا رنگ ملتا ہے۔
دہی سیاہ حلقوں کو کم کرتی ہے، دہی میں اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو سیاہ حلقوں اور آنکھوں کے نیچے سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ اس کی قدرتی بلیچنگ خصوصیات آپ کی جلد کے رنگ کو ہلکا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
7۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے سرکہ اور پودینے کے پتوں کا استعمال:
سرکہ کا استعمال جلد سے بلیک ہیڈ کو ختم کر دے گا۔ تازہ پسے ہوئے پودینے کے پتوں کے ساتھ سرکہ ملائیں اور اس میں ایک کپ پانی ڈال کر 6 دن کے لیے چھوڑ دیں۔ اسے روئی کی گیندوں کی مدد سے جلد پر لگائیں اور صبح دھو لیں آپ کو فرق محسوس ہوگا۔
8۔ ملتانی مٹی کا ماسک – بلیک ہیڈز سے نجات اور چمکدار جلد کے لیے قدرتی علاج:
ملتانی مٹی یا چارکول ماسک میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس سے مسام میں جمی تمام گندگی صاف ہوجاتی ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ملتانی مٹی کا ماسک یا چارکول ماسک کا استعمال کرنا بلیک ہیڈز ہونے سے روکتا ہے۔
نارمل جلد کے لیے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے یا بلیک ہیڈز پر لیپ کردیں اور خشک ہونے پر تاذہ پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک بلیک ہیڈز کے علاج کے لیے بہت زبردست ہے۔
ملتانی مٹی چکنی جلد والوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے ۔ کنو کے چھلکوں کا پاؤڈر اور ملتانی مٹی کو ہم وزن ملا لیں ۔اور اس میں عرق گلاب ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور اس کے بعد خشک ہونے دیں ۔ خشک ہونے پر اس ماسک کو پانی کی مدد سے گیلا کریں اور چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے اتار لیں۔ ملتانی مٹی کا ماسک چہرے کیلئے بہترین سکرب بھی ثابت ہوتا ہے۔ مہینے میں دو بار اس نسخے کا استعمال جلد کو کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے۔
9۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے دانتوں کے برش کا استعمال:
ٹوتھ برش کا استعمال آپ کے لیے انتہائی طریقہ ہے لہذا جب سب کچھ ناکام ہو جائے تو اس طریقہ کو اپلائی کریں۔ اس علاج کے لیے آپ کو دانتوں کا برش، لیموں اور ناریل کے تیل کی ضرورت ہے۔ بلیک ہیڈ پر دانتوں کا برش نرم ہاتھ سے سرکلر موشن میں رگڑیں۔ اسے ہفتے میں صرف ایک بار لگائیں۔
10۔ بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے ٹماٹر کا استعمال:
ٹماٹر قدرتی نعمتوں میں سے ایک بیش بہا نعمت ہے۔ ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جا سکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔ ٹماٹر کو پیس کراس کا رس نکال لیں۔ اسے بلیک ہیڈز پر سرکلر موشن میں لگائیں۔ یہ علاج آپ کے بلیک ہیڈز کو راتوں رات ختم کر دے گا۔
11۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے دلیۓ کا اسکرب لگائیں:
ایک چمچ شہد، ایک چمچ سادہ دہی، آدھے لیموں کا رس، ایک چمچ دلیے کے ساتھ اسکرب بنائیں۔ اسکرب کو پندرہ منٹ تک اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں اور اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ نہ صرف بلیک ہیڈز کو دور کرتا ہے بلکہ چہرے کو نکھار بھی دیتا ہے۔
12۔ بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے دار چینی، شہد اور لیموں کا استعمال:
ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر، ایک چمچ شہد، ایک چٹکی ہلدی اور چند قطرے لیموں کا رس ملالیں اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور اسے دس منٹ تک آرام کرنے دیں۔ اسے سادہ پانی سے دھولیں۔ دار چینی خون کی گردش کو بہتر بنانے، جلد کے پورز کو سخت کرنے کے لیے اچھی ہے، جبکہ لیموں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے بلیک ہیڈ، وائٹ ہیڈ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔
13۔ بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے ناریل کا تیل اور چینی کے اسکرب کا استعمال:
بلیک ہیڈ مردہ جلد اور تیل کے ساتھ جلد کے بند سوراخوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ جو ہوا کے ذریعے سیاہ ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنی جلد کو ناریل کے تیل اور چینی سے بنے اسکرب سے قدرتی طور پر ہٹا سکتے ہیں۔ آپ ناریل کے تیل کی جگہ روغن عناب استعمال کر سکتے ہیں اور چینی کو ملا سکتے ہیں، پھر اپنی جلد کے مطابق چہرے پر لگائیں۔ دونوں اجزاء معجزانہ طور پر اچھی طرح سے کام کرتے ہیں۔
14۔ بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے شہد کا استعمال:
شہد میں موجود خاصیت چہرے کی جلد اور بلیک ہیڈز دونوں کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔شہد جلد کو نمی پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسے ٹائٹ بھی کرتا ہے اور آپ کی جلد کو چمک اور تازگی فراہم کرتا ہے۔
خالص شہد اپنے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ دس منٹ بعد اسے ہلکے گرم پانی سے دھو دیں۔
بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے لیے گھریلو علاج بعض اوقات ناکافی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کا بلیک ہیڈ واقعی گہرا اور سخت ہے۔ آپ کو ماہر امراض جلد سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
15۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیےانڈے کی سفیدی کا ماسک:
انڈے کا بہت اچھا اور سستا علاج ہے۔ انڈے کی سفیدی بھی آپ کی جلد کے لیے غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ انڈے کی سفیدی کو زردی سے الگ کریں اوراچھی طرح سے پھینٹ لیں۔ اسے جلد پر لگائیں اسے چھوڑ دیں اور انتظار کریں جب آپ اپنی جلد میں جکڑن محسوس کریں گے تواسے گرم کپڑے سے صاف کریں۔ یہ آپ کو موجودہ بلیک ہیڈز کو دور کرنے میں مدد کرے گا اور مستقبل میں بلیک ہیڈز کے امکانات کو کم کرے گا۔
خلاصہ:
بلیک ہیڈز ایک عام جلدی مسئلہ ہیں جو نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ مسئلہ مردوں اور خواتین دونوں
میں پایا جاتا ہے۔درحقیقت، بلیک ہیڈز مہاسوں کی ایک قسم ہیں جو اس وقت بنتے ہیں جب جلد کے مسام آئل اور مردہ
خلیات سے بند ہو جاتے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ، یہ زیادہ نمایاں اور گہرے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔
بلیک ہیڈز جلد کا ایک عام مسئلہ ہے جو خاص طور پر ناک اور پیشانی پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہم نے اس کی وجوہات، گھریلو اور قدرتی علاج، اور جلد کی دیکھ بھال کے اہم اصول تفصیل سے بیان کیے ہیں تاکہ آپ آسانی سے اس مسئلے سے نجات پا سکیں۔
خصوصی نوٹ:
لیموں کا اسعمال حساس جلد والے افراد کو خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے اور بہتر ہے کہ کسی ماہرِ امراضِ جلد (ڈرمٹولوجسٹ) سے مشورہ لے کر ہی اس کا استعمال کریں۔اگر آپ کو الرجی ہے یا جلد کی کوئی بیماری ہے تو ماہر امراض جلد سے رجوع کرنا اہم ہے۔ ہم کسی بھی حالت کے ذمہ دار نہیں ہیں۔یہ ٹوٹکے عام معلومات کے لیے ہیں استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
آپ کی رائے:
نیچے دیئے گئے تبصرے میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو کون سا طریقہ سب سے زیادہ مؤثر لگا اور کیوں؟ آپ اس مسئلے کو کیسے حل کرتے ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں — آپ کی رائے ہمارے لیے نہایت اہم ہے اور یہ ہمیں اپنی خدمات بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ شکریہ! آپ کا دن خوشگوار گزرے۔
0 تبصرے
خوش آمدید! آپ کی رائے ہمارے لیے قیمتی ہے۔ براہ کرم اپنی بات ادب و احترام سے شیئر کریں، کیونکہ صحت مند گفتگو ہی صحت مند زندگی کا آغاز ہے۔ شکریہ